What is Spinach

    اردو میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 


Spinach

 Spinach is believed to have been used as food for food in Persia (present-day Iran) two thousand years before today, which proved to be successful.  The word spread to Spain, France and England, as well as to other cold countries.
 Spinach is one of the most consumed vegetables in the world and its largest exporter is China, followed by the United States, Japan and Turkey, while Pakistan ranks eighth on this list.  China produces 90% of the world's spinach!
 If you've ever seen the cartoon Popeye The Sailor as a child, you'll remember that whenever Popeye got into trouble, he would open a box of spinach out of his pocket and eat it, after which his body would become as strong and powerful as iron.  And he beats his enemy.  Is that really so?  Let's take a look
 * Spinach is a plant rich in iron.  Iron is an essential element in the body that makes blood (Hemoglobin).  Iron deficiency can cause fatigue and difficulty breathing.
 * Spinach contains calcium which strengthens bones, muscles, heart and nervous system.
 * It contains magnesium which increases stamina for playing, reduces depression and lowers blood pressure.
 * It contains more potassium than bananas, which are generally known for their potassium.  Potassium strengthens muscles and nervous system.
 * It also contains a good amount of vitamin C which strengthens the immune system.
 * It contains Vitamin K which coagulates the blood when bleeding from wounds and thus prevents blood loss from the body.
 * They contain carotenoids which improve the ability of the eyes to absorb light and sharpen the eyes.
 However, there are some disadvantages to this vegetable.
 1. It contains oxilates which enter the body and chemically combine with calcium to form a stone-like substance called calcium oxalate.  This is actually a stone and it is called kidney stone.  Yes!  Improper use of spinach can cause kidney stones.  However this Oxilate compound can be removed.  They should wash the spinach and boil it thoroughly in water and change the water two or three times, but it is better if it is finely chopped and boiled.  Similarly some other nutrients will also be reduced but Oxilate will be reduced by 90%.
 * People who have heart disease and use Blood Thinner drugs to thin the blood.  Spinach contains vitamin K which coagulates the blood and can counteract the effects of these drugs.
 * How to grow spinach at home:
 Spinach is a winter plant that can tolerate winter and it lasts all year round but during this time you can cut it several times leaving the root.  You can grow it in pots, containers or broken plastic containers, plastic bottles, etc., as well as in strong plastic shoppers and plastic sacks.
 * Take a pot and put in it 60% ground clean soil and 40% fertilizer which is available in the market.
 * Take its seeds from the market and spread them on the soil and cover the seeds by putting an inch of soil on top.  Wet the soil with water before sowing.
 * Keep the soil moist and do not let it dry at all.  Spinach can be grown anytime in winter.  However, it is difficult to grow in summer.
 In eight days the plant will start to grow and in six weeks it will become spinach.  Now cut the leaves of spinach from the top, do not touch the stem and root and after a few weeks it will grow again, cut again as long as such plant is alive.  The second time, add a little fertilizer to the soil.
 Some interesting facts:
 * Many USA cities, such as Alma (Arkansas state), have an annual spinach festival where spinach is widely distributed and eaten.
 * During World War I, wounded soldiers were given spinach juice mixed with alcohol so that their wounds could heal faster.
 * American farmers thank cartoonists for making popeye, because of this character their spinach sales increased by 33%.
 March 26 - Spinach Day is celebrated across the United States.
 It's season.  Grow spinach!
 Written by Azeem Latif


پالک: Spinach
مانا جاتا ہے کہ آج سے دو ہزار سال پہلے Persia(موجودہ ایران) میں پالک کے پودے کا کھانے کے طور پر تجربہ کیا گیا جو کہ کامیاب رہا اسکے بعد اس پودے کی دھوم برصغیر میں پھیلی وہاں سے چین اور نیپال اور پھر کئی صدیوں میں بات پھیلتے پھیلتے اسپین ، فرانس اور انگلینڈ کے ساتھ ساتھ باقی سرد ممالک میں جا پہنچی۔ 
پالک دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کرنے والی سبزیوں میں سے ایک ہے اور اس کا سب سے بڑا برآمد کرنے والا ملک چین ہے اس کے بعد امریکہ , جاپان اور ترکی کا نمبر آتا جبکہ پاکستان اس لسٹ پہ آٹھویں نمبر پر ہے۔ چین  دنیا کی کل پالک کا %90 پیدا کرتا ہے!
بچپن میں اگر کبھی آپ نے کارٹون Popeye The Sailor دیکھے ہوں تو آپ کو یاد ہوگا کہ Popeye کو جب بھی مصیبت پڑتی ہے وہ اپنی جیب سے پالک کا  ڈبہ کھول کر اسے کھا جاتا ہے جس کے بعد اس کا جسم لوہے جیسا مضبوط اور طاقتور ہوجاتا ہے اور وہ اپنے دشمن کو زبردست مات دیتا ہے۔ کیا واقعی ایسا ہے؟ آئیے نظر  ڈالتے ہیں۔
۰پالک آئرن سے بھرپور پودا ہے۔ آئرن جسم کے لئیے بہت ضروری اجزا ہے جس سے خون (Hemoglobin) بنتا ہے ۔ آئرن کی کمی سے جسم میں تھکاوٹ اور سانس لینے میں دشواری پیدا ہوسکتی ہے۔ 
۰ پالک میں کیلسیم پایا جاتا ہے جو ہڈیاں,مسلز، دل اور نرو سسٹم کو مضبوط کرتا ہے۔
۰ اس میں میگنشیم موجود ہے جو گیم کرنے کا Stamina بڑھاتا ہے،  ڈپریشن کم کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔
۰ اس میں پوٹاشیم کی مقدار کیلے سے بھی زیادہ ہے جو عام طور پر پوٹاشیم کی وجہ سے مشہور ہے۔ پوٹاشئیم مسلز اور نرو سسٹم کو مضبوط کرتا ہے۔
۰ اس میں وٹامن سی بھی اچھی مقدار میں موجود ہے جو قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔ 
۰ اس میں وٹامن K موجود ہے جو زخم ہونے سے خون نکلنے پر خون کو جماتا ہے اور اس طرح جسم سے خون ضائع ہونے سے بچتا ہے۔
• ان میںCarotenoids ہوتے ہیں جو نظر میں روشنی جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کر کے نظر کو تیز کرتے ہیں۔
تاہم اس سبزی کے کچھ نقصانات بھی موجود ہیں۔
1. اس میں Oxilates ہوتے ہیں جو جسم میں جاکر کیلسیم کے ساتھ کیمیکل طریقے سے مل کر ایک پتھر جیسی چیز بنا دیتا ہے جسے کیلسئیم آکسلیٹ کہتے ہیں۔ یہ دراصل پتھر ہی ہے اور اسے گردے کا پتھر کہتے ہیں۔ جی ہاں! پالک کا بے جا استعمال گردے میں پتھری کر سکتا ہے۔ تاہم اس Oxilate کمپاؤنڈ کو دور کیا جاسکتا ہے۔ وہ ایسے کہ پالک کو دھو کر اچھی طرح اسے پانی میں ابالیں اور دو تین بار پانی تبدیل کریں بلکہ اگر باریک کاٹ کر ابالیں تو زیادہ بہتر ہے۔ اس طرح کچھ دوسری غذائی اجزا بھی کم ہونگے لیکن Oxilate 90% کم ہوجائے گا۔ 
•وہ لوگ جو دل کے مریض ہیں اور خون پتلا کرنے کے لئیے Blood Thinner ادوایات استعمال کرتے ہیں۔ پالک میں وٹامن K ہوتا ہے جو خون جماتا ہے اور ان ادوایات کا اثر زائیل کر سکتا ہے۔ 
پالک کو گھر میں اگانے کا طریقہ:
پالک ایک سردی کا پودا ہے جو سردیاں برداشت کر سکتا ہے اور یہ چلتا بھی سال بھر ہی ہے لیکن اس دوران آپ اسے کئی دفعہ جڑ کو چھوڑ کر کاٹ سکتے ہیں۔ آپ اسے گملے، کیاری یا پلاسٹک کے ٹوٹے ہوئے برتن پلاسٹک کی بوتل وغیرہ کے علاوہ پلاسٹک کے مضبوط شاپر اور پلاسٹک کے توڑے (بوری) میں بھی اگا سکتے ہیں۔ 
۰ایک گملا لیں اور اس میں ساٹھ فیصد زمینی صاف مٹی اور %40 فرٹیلائیزر  ڈالیں جو بازار سے مل جاتا ہے۔ 
۰ اس کے بیج بھی بازار سے لے لیں اور انہیں مٹی پر پھیلا کر  ڈال دیں اور اوپر ایک انچ مٹی  ڈال کر  بیج چھپا دیں۔ بیج  ڈالنے سے پہلے مٹی کو پانی دے کر گیلا کر لیں ۔ 
۰ مٹی کو نم رکھیں اور اسے بالکل خشک نہ ہونے دیں۔ پالک کو سردیوں میں کسی بھی وقت اگایا جاسکتا ہے۔ تاہم گرمیوں میں اس کا اگنا مشکل ہوتا ہے۔ 
آٹھ دن میں پودا سر اٹھانا شروع کر دے گا اور چھ ہفتوں میں پالک بن جائے گا۔ اب اوپر سے پالک کے پتے کاٹ دیں تنے اور جڑ کو نہ چھیڑیں اور کچھ ہفتوں بعد دوبارہ اگے گی دوبارہ کاٹ لیں جب تک ایسے ہی پودا زندہ ہے۔ دوسری بار دوبارہ تھوڑا سا فرٹیلائیزر مٹی میں شامل کردیں۔
کچھ دلچسپ حقائق: 
۰ یو ایس اے کے کئی شہروں مثلا  Alma (Arkansas state) میں ہر سال پالک کا میلہ منایا جاتا ہے جہاں پر خوب پالک بانٹی اور کھائی جاتی ہے۔
• پہلی جنگ عظیم کے دوران زخمی فوجیوں کو شراب میں پالک کا جوس بنا کر مکس کر کے دیا جاتا رہا تاکہ ان کے زخم تیزی سے بھریں۔ 
۰ امریکہ کے کسانوں نے Popeye بنانے والے کارٹون سازوں کا شکریہ ادا کیا کہ اس کریکٹر کی وجہ سے ان کی تینتیس فیصد پالک کی سیل بڑھ گئی۔ 
۰ مارچ 26 کو پورے امریکہ میں Spinach Day منایا جاتا ہے۔ 
ابھی سیزن ہے۔ پالک اگائیے!
تحریر: Sir Azeem 

Post a Comment

Previous Post Next Post