Why does the cold increase in the highest places?
One thing is not understood why the intensity of cold increases at the highest places, although it is necessary to increase the heat, because the higher you go, the closer you will be to the sun, but I do not understand why it is reversed.
ایک بات سمجھ نہیں آتی بلند ترین مقامات پہ سردی کی شدت بڑھتی کیوں جاتی ہے حالانکہ بڑھنی گرمی چاہیے کیوں کے جتنی اوپر جائیں گے سورج کے نزدیک ہوتے جائیں گے مگر اسکے الٹ کیوں ہوتا ہے کچھ سمجھ نہیں آتی.
ماہرین ارضیات و ماحولیات اس کی وجہ بتاتے ہیں کہ جب سورج کی شعاعیں زمین پر پہنچتی ہیں تو زمین انہیں جذب کرتی ہے اور پھر یہ شعاعیں خارج کرتی ہے اور جوں جوں یہ شعاعیں خارج ہوتی ہیں درجہ حرارت بڑھنے لگتا ہے۔ جیسے جیسے یہ شعاعیں اوپر کی جانب جاتی ہیں ان کی حدت میں کمی آتی جاتی ہے اور بلندی تک جاتے درجہ حرارت کافی کم ہوجاتا ہے۔ کبھی بھی ایسے نہیں ہوتا کہ سورج کی شعاعوں سے درجہ حرارت فوراً بلند ہوجائے بلکہ زمین میں حرارت جذب ہونے کے بعد اخراج کے بعد درجہ حرارت بڑھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پہاڑوں تک یہ حرارت پہنچ نہیں پاتی اور وہاں ٹھنڈ ہوتی ھے۔
کیونکہ زمین کے قریب فضاء گھنی ہوتی ہے. با نسبت پہاڑوں کے یا کسی بلند مقام پر.. وہاں فضاء پتلی ہوتی ہے. گھنی فضاء میں سورج کی حرارت ذیادہ سٹور ہوتی ہے.اس لئے یہاں گرمی ذیادہ ہوتی ہۓ.. جبکے پہاڑوں پر فضاء پتلی ہوتی ہے.وہاں حرارت ذیادہ جذب نہیں ہوپاتی . اس لئے وہاں گرمی کم ہوتی ہے
Post a Comment