اردو زبان میں ”ژ “ حرف کی کیا اہمیت ہے

    اردو میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 


اردو زبان میں ”ژ “ حرف کی کیا اہمیت ہے ۔ جب کہ اسکی آواز ہم ی جیسی نکالتے ہیں ( درست آواز پتا نہیں کون سی ہے ) ۔ اسی طرح کوئی خاص استعمال بھی نہیں دیکھا اس حرف کا ۔
اردو کا سترھواں حرف 'ژ' ہے۔ فارسی کا چودھواں حرف ہے۔
'ژ' کا تلفظ 'جیم' کے قریب ہے۔ یہ حرف فارسی الاصل الفاظ میں پایا جاتا ہے۔
جیسے ژالہ (تلفظ جالہ)،

مژگان (تلفظ مجگان) وغیرہ یا
انگریزی کے ان الفاظ میں استعمال ہوتا ہے جن میں جیم جیسی ہی ایک آواز پائی جاتی ہے۔
جیسے: ٹیلی ویژن،
کنفیوژن،
ڈرائیورژن
پراوژنل وغیرہ۔

کشمیری میں بھی 'ژ' پایا جاتا ہے۔ لیکن وہ 'چ' اور 'س' کے درمیان کی ایک آواز ہے۔ اسلئے کشمیری 'ژ' کا استعمال جن بھی اسماء میں ہوتا ہے ان کو اردو میں لکھتے وقت 'چ' سے بدل دیا جاتا ہے۔
چند دیگر الفاظ جن میں 'ژ' کا استعمال ہوتا ہے

اَژدَر اژدہا، لمبا موٹا سانپ
پَژمُردہ افسردہ، مرجھایا ہویا
پَژ مُردگی افسردگی، بے کیفی
ژالہ اولے پڑنا، اولوں کی بارش
ژاژ خائی بے ہودہ گوئی،بکواس
ژرف گہرا، عمیق،مکمل،
ژولیدگی پریشانی، الجھاؤ،

ژولیدہ الجھا ہوا، پریشان درہم برہم
ژولیدہ مُو بکھرے ہوئے بالوں والا
ژولیدہ حال خستہ حال پریشان حال
شیرِ ژیاں غضب ناک ،خوف ناک شیر
کَژدُم بچھو، عقرب

مُژدہ خوش خبری، بشارت، مبارک باد
مِژہ پلک
مِژگان مِژہ کی جمع پلکیں
نَژَاد اصل ونسب ، نسل

Post a Comment

Previous Post Next Post