What is a nuclear explosion? How is uranium used as an explosive?
When it comes to nuclear detonation, it is called a chain reaction. What is the chain process?
And how and what are the umbrellas that become after the explosion endangered?
Please guide the people of knowledge.
The atomic bomb has nuclear fission action. In this reaction, when a heavy nucleus, such as the uranium nucleus, breaks in two, a lot of energy is released. And it emits neutrons that bombard other nuclei. When a neutron collides, the nucleus does not break with a blow, but absorbs the neutron and starts vibrating, and this oscillation causes the nucleus to break.
There are only four elements that can be broken down by slow neutrons (thermal neutrons). These elements are called fissile.
1. Uranium 233
It is not found naturally and is formed by capturing the neutrons of Thorium 232.
2. Uranium 235
It contains only 0.7% of naturally occurring uranium.
3. Plutonium 239
It is not found naturally and is formed by capturing the neutrons of uranium 238.
4. Plutonium 241.
It is not found naturally and is formed by capturing the neutrons of plutonium 240.
A nuclear explosion produces a collection of X-rays that warm and ionize the surrounding atmosphere.
جوہری دھماکہ کیا ھے ۔کیسے یورینیم کو دھماکہ خیزی کے طور پر استعمال میں لایا جاتا ھے ۔ جہاں ایٹمی جوہری دھماکے کی بات ہوتی ھے اس میں زنجیری عمل کا نام لیا جاتا ھے ۔ زنجیری عمل دراصل کیا ھے ۔
اور دھماکہ کے بعد جو چھتری بن جاتی ھے وہ کیسے اور کیا وہ بھی خطرہ لاحق کرتے ہیں ؟
ایٹم بم میں نیوکلیر فشن دی ایکشن ہوتا ہے۔ اس ری ایکشن میں جب ایک بھاری نیوکلیس جیسا کہ یورینیئم کا نیوکلیس دو ٹکڑوں میں ٹوٹتا ہے تو اس عمل میں بہت سی توانائی خارج ہوتی ہے۔ اور اس سے نیوٹران خارج ہوتے ہیں جو دوسرے نیکلیائی پر بمباری کرتے ہیں۔ نیوٹرون کے ٹکرانے پر نیوکلیس دھچکے سے نہیں ٹوٹتا بلکہ نیوٹرون جذب کر کے ارتعاش کرنے لگتا ہے اور یہ ارتعاش (oscillation) نیوکلیس کے ٹوٹنے کا سبب بنتے ہیں۔
صرف چار عنصر ایسے ہیں جنہیں سست رفتار نیوٹرون (یعنی تھرمل نیوٹرون) سے توڑا جا سکتا ہے۔ یہ عناصر fissile کہلاتے ہیں۔
1۔ یورینیئم233
یہ قدرتی طور پر نہیں پایا جاتا اور تھوریئم232 کے نیوٹرون کیپچر کرنے سے بنتا ہے۔
2۔یورینیئم235
یہ قدرتی طور پر پائے جانے والے یورینیئم میں صرف 0.7 فیصد ہوتا ہے۔
3۔پلوٹونیئم239
یہ قدرتی طور پر نہیں پایا جاتا اور یورینیئم238 کے نیوٹرون کیپچر کرنے سے بنتا ہے۔
4۔پلوٹونیئم241۔
یہ قدرتی طور پر نہیں پایا جاتا اور پلوٹونیئم240 کے نیوٹرون کیپچر کرنے سے بنتا ہے۔
نیوکلیٸر دھماکہ سے ایکس ریز کا مجموعہ نکلتا ہے جو کہ ساتھ کی فضا۶ کو گرم اور آٸوناٸز کرتا ہے تو ےہ جلدی سے اوپر اٹھتاہے اور اور اپنے ساتھ گردوغبار بھی لے اڑتا ہے اورپھیل جاتا ہے جو کہ چھتری یا مشروم کے جیسے نظر آتا ہے
Post a Comment