Why do people chew nails!

    اردو میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 


Why do people chew nails!


You may have seen many people chewing their nails all the time in the market, at home or anywhere. Such people get in the habit of chewing nails and doing so becomes a part of their life. This habit is mostly found in four people.
Impatient people:
This habit is often found in impatient people. Those who do not like to wait for anything, when they lose the patience to wait, they have only one thing left to do and then in a state of impatience, such people start chewing their nails.
Go your own way:
You have often seen a lot of people get distracted by their work or by themselves or by a tension that is making them depressed or a job that is not going according to their mood. Go into depression and start chewing your nails.
Psychology:
Sometimes it has been observed that many people are compelled because of their habits. Those who get into the habit of chewing nails. You can also call it a mental illness or they have this habit from childhood which is very difficult to give up.
Everything fixer:
These types of people are different. You only see their flaws in the three points, but there are people in the world who are used to doing everything in a good way, or let's say they are used to doing everything with perfection. When any of their work is not up to their standards or they do not complete it, their anxiety does not go away and in this state of anxiety they start chewing their nails. They do this until they get the job done, but they only do it until they get it done. Such people do not chew their nails after the work is done.

لوگ ناخن کیوں چباتے ہیں !
آپ نے بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہوں گے جو ہر وقت ناخن چباتے ہیں مارکیٹ میں گھروں میں یا کہیں پر بھی۔ ایسے لوگوں کو ناخن چبانے کی عادت ہو جاتی ہے اور ایسا کرنا ان کی زندگی کا حصہ بن جاتا ہے۔یہ عادت زیادہ تر چار لوگوں میں پائی جاتی ہے۔
بے صبر لوگ :
یہ عادت اکثر بے صبر لوگوں کے اندر پائی جاتی ہے۔ جن کو کسی چیز کے لیے بھی انتظار کرنا اچھا نہیں لگتا جب ان کی انتظار کرنے کی برداشت ختم ہو جاتی ہے تو ان کے پاس کرنے کے لئے ایک ہی کام بچتا ہے اورپھر بے صبری کی حالت میںایسے لوگ اپنے ناخن چبانے لگتے ہیں۔
اپنے آپ سے روٹھ جانا:
اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ بہت سارے لوگ اپنے کام یا اپنے آپ سے روٹھ جاتے ہیں یا پھر کوئی ٹینشن جو انہیں ڈپریشن میں ڈال رہی ہو یا پھر کوئی کام جو ان کے مزاج کے مطابق نہ ہو رہا ہو تو ایسے لوگ ایک خاص قسم کے ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں اور اپنے ناخن چبانے لگتے ہیں۔
نفسیاتی پن:
بعض اوقات یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بہت سارے لوگ اپنی عادت کی وجہ سے بھی مجبور ہوتے ہیں۔ جنہیں ناخن چبانے کی عادت ہوجاتی ہے ۔آپ اسے نفسیاتی بیماری بھی کہہ سکتے ہیں یا پھر ان کی یہ عادت بچپن سے ہوتی ہے جسے چھوڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
ہر چیز درست کرنے والا:
اس قسم کے لوگ کچھ مختلف ہوتے ہیں۔ آپ نے تین پوائنٹس میں صرف ان کی خامیاں ہی دیکھیں لیکن دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو اپنا ہر کام ایک اچھے انداز میں کرنے کے عادی ہوتے ہیں یا یوں کہہ لیجئے کہ انہیں ہر کام کو پرفیکشن سے کرنے کی عادت ہوتی ہے۔ جب ان کا کوئی کام ان کے معیار کے مطابق نہ ہو یا وہ اسے مکمل نہ کر لیں ان کی بے چینی دور نہیں ہوتی اور اسی بے چینی کی حالت میں وہ ناخن چبانے لگتے ہیں۔ وہ ایسا تب تک کرتے رہتے ہیں جب تک اس کام کو اپنے مطابق سر انجام نہ دے لیں،لیکن ایسا وہ صرف اس وقت تک ہی کرتے ہیں جب تک ان کا کام مکمل نہ ہو جائے۔ کام مکمل ہو جانے کے بعد ایسے لوگ ناخن نہیں چباتے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post