کبھی مادہ کبھی نر


    اردو میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
 
Sometimes female sometimes male
There are some living beings in the world that spend part of their lives as females and the other part as males.
An example is an animal called Crepidula fornicata. 

When its larva floats in the ocean water and sits on a solid place and develops, it will become a female animal. Certain chemicals released from this substance attract other larvae. 

The larva will develop into a male animal when it develops by sitting on top of the female. Sexual reproduction between this male and the lower female results in more larvae. After a while the male animal above will turn into a female and then the same sequence will begin as described above. 

That is, the female will chemically attract Laura and the new Laura will become male again. In this way these animals continue to form on top of each other and the animal at the top will always be a male. This process is called sequential hermaphroditism.

 

کبھی مادہ کبھی نر
دنیا میں کچھ ایسے جاندار بھی موجود ہیں جو اپنی زندگی کا ایک حصہ مادہ اور دوسرا حصہ نر بن کر گزارتے ہیں۔
ایک مثال کریپیڈیولا فورنیکیٹا (Crepidula fornicata) نام کے جانور کی ہے۔ اس کا لارواسمندر کے پانی میں تیرتا ہوا جب کسی ٹھوس جگہ پر بیٹھ کر ڈیویلپمینٹ(development) کرے گا تو مادہ جانور بنے گا۔ اس مادہ سے نکلنے والےکچھ مخصوص کیمیکلز دوسرے لاروا کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ وہ لاروا اس مادہ کے اوپر بیٹھ کر جب ڈیویلویپ کرے گا تو نر جانور بنے گا۔

 اس نر اور نیچے والی مادہ کی آپسمیں سیکسوئل ریپروڈکشن کے نتیجے میں مزید لاروا بنتے ہیں۔ کچھ عرصے کے بعد اوپر والا نر جانور مادہ میں تبدیل ہو جائے گا اور پھر وہی سلسلہ شروع ہو گا جو اوپر بیان کیا گیا ہے۔ یعنی وہ مادہ لاورا کو کیمیکلی اٹریکٹ کرے گی اور نیا لاورا پھر سے نر ہی بنے گا۔ اس طرح سے یہ جانور ایک دوسرے کے اوپر بنتے رہتے ہیں اور سب سے اوپر والا جانور ہمیشہ نر ہوگا۔ اس عمل کو سیکوینشل ہرما فروڈیٹزم(sequential hermaphroditism) کہتے ہیں۔

آداب
تحریر جناب یوسف حسین صاحب


Post a Comment

Previous Post Next Post