English Content
سپوتنیک
سپوتنک 1 خلا میں بھیجا جانے والا پہلا سیٹلاٸٹ ہے جسے سویت یونین(موجودہ روس)نے 4 اکتوبر 1957 کو خلا میں بھیجا۔سپوتنیک 1 ایک بہت چھوٹے ساٸز کا سیٹلاٸٹ تھا جس کا ساٸز محض 58 سینٹی میٹر یعنی 23 انچ تھا۔یہ سیٹلاٸٹ ایلومینیم کی ایک بال پر مشتمل تھا جس کے اوپر دس فٹ کی چار antena کی تاریں(ریڈو ٹرانسمیٹر),ہیٹ کو ماپنے والے آلہ اور چند بیٹریوں مشتمل تھا۔یہ سیٹلاٸٹ صرف 21 دن تک زمین پر سگنل بھیجتا رہا جس سے پوری دنیا کے ریڈیو آپریٹ کیے گۓ۔یہ سوال اب بھی زیر بحث ہے کہ اس سیٹلاٸیٹ کو بھیجنے کے پیچھے اصل مققصد کیا تھے؟کیا یہ زمین کے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا یا یہ سویت یونین کی امریکہ کو نظریاتی شکست دینے اور اپنی ٹیکنالوجی کی بالادستی کو برقرار رکھنا تھا؟کیونکہ سپوٹنیک ون کے خلا میں بھیجے جانے سے امریکہ کو یہ خوف پیدا ہوا کہ سویت یونین ان کے خلاف خلا میں اسلحہ بھیج کر ان کو تباہ کرنا چاہتا ہے اور اسکے کچھ مہینہ بعد امریکہ نے ایکسپلورر ون کو خلا میں بھیجا جس سے ان دو ممالک کے درمیان خلاٸ ریس کا آغاز ہوا۔مقصد کچھ بھی لیکن یہ انسان کی خلاٸ دنیا میں قدم رکھنے کی ایک بہت بڑی کامیابی تھی اور اس کامیابی کے ساتھ ہی انسان کو کاٸنات کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور فلکیات کے میدان میں بہت بڑا انقلاب آیا۔
سپوتنک ون 92 دن تک اپنے مدار میں حرکت کرنے کے بعد خلا میں بکھر گیا اگرچہ اس نے 21 دن کے بعد سگنل دینا بند کردیے۔سپوتنک ون کے خراب ہوجانے کے بعد سویت یونین نے دوسرا سیٹلاٸٹ خلا میں بھیجا اور اسکا نام سپوتنیک 2 رکھا۔یہ سیٹلاٸٹ بھی پہلے سیٹلاٸٹ کی طرح ٹرانسمیٹر اور ساٸنسی آلات پر مستمل تھا مگر اسمیں ایک اسٹروناٸٹ(خلا باز) کا اضافہ کیا گیا۔اس سیٹلاٸٹ میں سوار ہونے والا خلا باز ایک کتا تھا جس کا نام Laika رکھا گیا اور اسطرح خلاٸ دنیا میں جانے والا یہ پہلا جاندار ہے۔لاونچنگ کے چھ گھنٹے بعد یہ کتا تپش اور سٹریس کی وجہ سے مرگیا۔مگر سویت یونین نے ایک مرتبہ پھر خلاٸ ریس میں کامیابی حاصل کرلی۔سپوتنیک 2 250 دنوں تک اپنا کام کرتا رہا اور اسکے بعد ناکارہ ہو کر خلاٸ ملبہ بن گیا۔
Post a Comment