Why does a person get fat after marriage?

    اردو میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 


This does not happen in all people, but it does happen in most people.
Obesity in humans after marriage is related to their lifestyle and advancing age.

Many people do not pay much attention to their fitness after marriage, as well as carelessness in eating and drinking, as well as slowing down metabolism due to advancing age, and lowering hormone levels are the causes of obesity. 

However, some people are genetically thin and live like this, and if one takes care of one's fitness during this time, one can avoid obesity.

Obesity also occurs in women after marriage, the causes of which are the same as men, however, an additional reason is obesity due to pregnancy, during pregnancy a woman gains ten to fifteen kilograms of extra weight, as well. Obesity also increases in the body.

Some people associate men gaining weight after marriage with sex, although this is not true. Sex has nothing to do with men gaining weight, although women are more likely to be obese during pregnancy after sex. 
Weight gain, which is present even after the birth of a child, however, it is possible to eliminate it with exercise and controlled diet.


شادی کے بعد انسان موٹا کیوں ہوجاتا ہے؟ 

ایسا سب لوگوں میں نہیں ہوتا، لیکن زیادہ تر لوگوں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔
شادی کے بعد انسانوں میں موٹاپے کا تعلق انکے لائف سٹائل سے اور بڑھتی عمر سے ہے ۔

شادی کے بعد بہت سے لوگ اپنی فٹنس پر زیادہ توجہ نہیں دیتے ، ساتھ ہی کھانے پینے میں بے احتیاطی، اسکے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میٹابولزم کا سست ہوجانا، اور ہارمنونز کا لیول کم ہوجانا، موٹاپے کی وجوہات ہیں۔ البتہ کچھ لوگ جنیناتی طور پر دبلے پتلے ہوتے ہیں اور ایسے ہی رہتے ہیں، ساتھ ہی اگر اس دوران کوئی اپنی فٹنس کا خیال رکھے تو وہ موٹاپے سے بچ سکتا ہے۔

شادی کے بعد خواتین میں بھی موٹاپا آتا ہے، جس کی وجوہات مردوں جیسی ہی ہوتی ہیں، البتہ ایک اضافی وجہ پریگنینسی کی وجہ سے آنے والا موٹاپا ہے، پریگنینسی کے دوران ایک عورت دس سے پندرہ کلو تک اضافی وزن حاصل کرتی ہے، ساتھ ہی جسم پر موٹاپا بھی بڑھ جاتا ہے۔

کچھ لوگ شادی کے بعد مردوں کے وزن بڑھنے کا تعلق جنسی عمل (سیکس) سے جوڑتے ہیں، حالانکہ یہ بات درست نہیں، جنسی عمل کا مردوں کے وزن بڑھنے سے کوئی تعلق نہیں، البتہ عورتوں میں جنسی عمل کے بعد پریگنینسی کے دوران موٹاپا اور وزن بڑھ جاتا ہے،جو کہ بچے کی پیدائش کے بعد بھی موجود رہتا ہے، البتہ اسے ورزش اور کنٹرول غذا سے ختم کرنا ممکن ہے۔۔۔

Post a Comment

Previous Post Next Post