This bird is a donkey American Turkey Vulture.

    اردو میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
  

 
Like other donkeys, it eats the flesh of dead animals, but at the same time it helps engineers and prevents a possible accident.

This bird is a donkey, called American Turkey Vulture.

In fact, gas pipelines are laid to move natural gas (also called sui gas) from one place to another or to residential areas.
 A chemical called ethanethiol is added to the gas. This chemical is also emitted from the food of this vulture ie rotting meat, and these vultures sniff the smell of this chemical from far away, so wherever this chemical is emitted, these vultures accumulate in the air, then whether Chemicals leaking from rotting meat or leaking gas.

 Similarly, these vultures also indicate gas leakage. In fact, the chemical Ethanethiol has a specific odor, and the purpose of adding it to the gas is to make humans aware of the gas leak by sensing the odor, although these vultures have a much better sense of smell than humans. At the same time, their flocks can be seen in the air from afar, so they are helpful.


Today there are modern ways to detect gas leaks, but in the past they have been helpful in detecting leaks in forest pipelines. At the same time, a new finding from this research is that vultures do not only depend on their eyesight for their food, but also use their sense of smell a lot.

The vulture, which eats rotten meat with gusto, is found everywhere from southern Europe to Asia, but this hardy bird does not get sick from this dirty meat because of its special and strange genetic system. When the vulture got sick, he told his companion vulture that maybe I have eaten some fresh meat today ..... vultures are now rarely seen ..... vultures, eagles and crows have power to keep human environment right. Are very useful creations that help us to provide a clean environment by eating the rotten flesh and carcasses of dead animals ... At the same time, the vulture has another blessing on humans and animals, when the vulture killed the living. نوچا
When did the lion touch the men?


یہ پرندہ ایک گدہ ہے، جسے American Turkey Vulture کہا جاتا ہے۔ دوسرے گدھوں کی طرح یہ بھی مردار جانوروں کا گوشت کھاتا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ انجینیئرز کی مدد کرتا ہے اور ایک ممکنہ حادثے سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔

دراصل قدرتی گیس (جسے ہمارے ہاں سوئی گیس بھی کہا جاتا ہے) کو ایک جگہ سے دوسری جگہ یا رہائشی علاقوں تک منتقل کرنے کے لئے گیس پائپ لائنز بچھائی جاتی ہیں، ان پائپ لائنز میں کسی خرابی کی وجہ سے گیس لیک ہوسکتی ہے، اس گیس میں ایک کیمکل Ethanethiol شامل کیا جاتا ہے۔ یہ کیمکل اس گدھ کی خوراک یعنی گلتے سڑتے گوشت سے بھی خارج ہوتا ہے، اور یہ گدھ اس کیمکل کی بو بہت دور سے سونگھ لیتے ہیں، سو جہاں سے یہ کیمکل خارج ہوتا ہے، وہاں ہوا میں یہ گدھ اکھٹے ہوجاتے ہیں، پھر چاہے کیمکل سڑتے ہوئے گوشت سے خارج ہورہا ہو یا پھر لیک ہوتی ہوئی گیس سے۔
اس طرح یہ گدھ گیس لیکج کی بھی نشان دہی کرتے ہیں۔ دراصل اس کیمکل Ethanethiol کی ایک خاص بو ہوتی ہے، اور اسے گیس میں شامل کرنے کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ اس بو کو محسوس کرکے انسان گیس لیکج سے اگاہ ہوسکے، البتہ یہ گدھ انسان کی نسبت سونگھنے کی بہت اچھی حس رکھتے ہیں، ساتھ ہی ہوا میں انکا جھنڈ دور سے نظر آجاتا ہے، اس لیے یہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
آج گیس لیک کا پتہ لگانے کے جدید طریقے موجود ہیں، البتہ ماضی میں جنگلات سے گزرنے والی پائپ لائنز میں لیکج سے آگاہی کے لئے یہ مددگار ثابت ہوئے۔ ساتھ ہی اس تحقیق سے ایک نئی بات یہ معلوم ہوئی کہ گدھ اپنے کھانے کے لیے صرف بصارت پر منحصر نہیں کرتے، بلکہ سونگھنے کی حس سے بھی بہت کام لیتے ہیں۔۔۔
سڑتے ہوئے گوشت کو شوق سے کھانے والا گدھ جنوبی یورپ سے ایشیا تک ہر جگہ پایا جاتا ہے، تاہم یہ سخت جان پرندہ اپنی خصوصی اور عجیب جینیاتی نظام کی وجہ سے اس گندے گوشت سے بیمار نہیں ہوتا۔۔۔کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک گدھ بیمار ہوگیا تو اس نے اپنے ساتھی گدھ کو بتایا کہ شاید میں نے آج کوئی تازہ گوشت کھا لیا ہے۔۔۔۔گدھ اب خال خال ہی نظر آتے ہیں۔۔۔گدھ،چیل اور کوے انسانی ماحول کو درست رکھنے کے لئے قدرت کی انتہائی مفید تخلیق ہیں جو مردہ جانوروں کے گلے سڑے گوشت اور آلائشوں کو کھا کر ہمیں ایک صاف فضا فراہم کرنے میں ممد و معاون ہیں۔۔۔۔۔اسکے ساتھ ہی گدھ کا انسانوں اورجانوروں پر ایک اور احسان ہےکہ گدھ نے کب زندوں کو نوچا
شیر نے کب مردوں کو چھوا ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post