بجلی کے کمرشل بِلوں میں سیلز ٹیکس

    اردو میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

E


بجلی کے کمرشل بِلوں میں سیلز ٹیکس اور گھریلو صارفین کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز کی تفصیل ـ کمرشل بل: جن صارفین کا بل 20 ہزار سے کم ہوگا انہیں 5 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا، 20 ہزار سے زائد بل والے صارفین کو 7 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا
 ـ نوٹ: اس سے پہلے حکومت نے انتہائی ظالمانہ فیصلہ کیا تھا جس کے مطابق فائلر اور نان فائلر کمرشل صارف کو 3 اور 6 ہزار فکس سیلز ٹیکس ادائیگی کے بل بھیجے گئے تھے،

 عوامی احتجاج پر حکومت کو وہ فیصلہ تبدیل کرنا پڑا ـ گھریلو صارفین کے بل: ماہ جون میں دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے سنگل فیز میٹر صارفین کے موجودہ بلوں سے FPA سرچارج نکال دیا جاۓ گا ۔ 

یوں انہیں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اگست کے بلوں میں ریلیف ملے گا، تاہم ایسے تمام صارفین جن کا بجلی کا استعال پچھلے چھ ماہ میں دوسو یونٹس سے نہیں بڑھا انہیں چونکہ پہلے ہی رعایتی ٹیرف کا فائدہ پہنچ رہا ہے انہیں 6 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا ۔
 زرعی صارفین: زرعی صارفین کو بھی 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ماہ اگست کے بلوں میں ملے گا ـt

Post a Comment

Previous Post Next Post