English
وادی نیلم کی سیاحت :
اٹک سے ہزارہ موٹروے پر مانسہرہ شاطے انٹر چینج سے نکل کر گڑھی حبیب اللّه کے راستے مظفر آباد اور مظفر آباد سے اوپر پیرچناسی جگہ ہے وہاں آنا جانا اور سٹے ڈیڑھ گھنٹہ لگ جائے گا ،
مظفر آباد سے نیلم روڈ پر چلیانہ (بارڈر کراسنگ) دو ڈھائی گھنٹہ کی ڈرائیو ، چلیانہ کراسنگ پر فوٹو وغیرہ بنائیں انڈین سائیڈ بالکل کلیر نظر آتی۔
چلیانہ سے آدھے گھنٹہ کی ڈرائیو پر کیرن جنکشن ہے ، یہاں سے پانچ منٹ کے فاصلے پر کنڈل شاہی واٹر فال ہے
پھر اپر کیرن تک40 منٹ کی ڈرائیو ہے ، یہاں ویلی ٹریکر ہوٹل بہت اچھا ہے (دریا کے ایک کنارے پاکستان اور دوسرے کنارے انڈیا ہے) دریا کے دوسری جانب انڈینز نے کیمپنگ کی ہوتی (یہاں رات گزاریں) اور رات کو گھومنے کیلئے یہاں سے اوپر سڑک جا رہی اپر نیلم پانچ منٹ کی ڈرائیو کر کے پہاڑی کے اوپر جائیں ، بہت پیارا نظارہ ہوتا یہاں سے۔
کیرن تک اچھی روڈ ہے کار آرام سے جا سکتی،
صبح یہاں سے نکلیں اور ایک گھنٹہ کی ڈرائیو کے بعد دھدھنیال واٹر فال دیکھیں (پانچ دس منٹ سٹے) ،
دھدھنیال سے ایک گھنٹہ شاردہ (یہاں بدھ مت کی قدیم ترین یونیورسٹی ہے جسکو “شاردہ پیتھ” کہتے ہیں، شاردہ رکیں مت (واپسی پر رات گزاریں)
شاردہ سے ڈیڑھ گھنٹہ آگے کیل آئے گا ،
کیل میں کار پارک میں گاڑی کھڑی کریں اور لفٹ کے ذریعہ اڑانگ کیل جائیں ، آدھہ گھنٹہ پیدل پہاڑ پر چڑھنا پڑے گا ، رات اڑانگ کیل گزاریں
صبح واپس آ کر تاؤ بٹ کی طرف سفر شروع کریں ، ڈھائی سے تین گھنٹے میں تاؤ بٹ پہنچ جائیں ، وہاں رات گزاریں ۔
صبح واپسی پر شاردہ رات گزاریں اور اگلی صبح واپس اٹک
نوٹ : لوگ کیل تک کار لے کر جا رہے ہوتے لیکن میں ریکمنڈ نہیں کروں گا ، کیرن تک روڈ اچھی ہے وہاں تک کار پر جائیں اس سے آگے جیپ استعمال کریں
Post a Comment